the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 10 اگست (ایجنسی) نئے کانگریس صدر کے انتخاب کے لئے پارٹی کی اعلیٰ پالیسی ساز اکائی ورکنگ کمیٹی کی ہفتہ کو ہوئی میٹنگ میں کسی نام پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا اور اس کے لئے پانچ کمیٹیاں تشکیل دی گئی جو آج رات آٹھ بجے تک اپنی اپنی رائے پیش کریں گی اور اس کے بعد ورکنگ کمیٹی حتمی فیصلہ لے گی ۔ کانگریس میڈیا شعبے کے سربراہ رديپ سنگھ سرجےوالا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ تمام ارکان نے مسٹر راہل گاندھی سے صدر کے عہدے پر رہنے کی درخواست کی لیکن انہوں نے کہا کہ وہ اپنے استعفے پر قائم ہیں ۔ اس کے بعد ورکنگ کمیٹی کے ارکان کی پانچ کمیٹیاں بنائی گئیں جو مختلف مشاورت



کر کے آج رات آٹھ بجے تک نئے صدر کے لئے اپنی رائے پیش کریں گی ۔ ان کمیٹیوں کی رپورٹ ملنے کے فورا بعد ورکنگ کمیٹی کی پھر میٹنگ ہو گی جس میں نئے صدر کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ سابق کانگریس صدر سونیا گاندھی اور موجودہ صدر راہل گاندھی نے ان کمیٹیوں میں شامل ہونے سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ ان کی موجودگی سے نئے صدر کے انتخاب کاجمہوری عمل متاثر ہو سکتا ہے۔مسٹر سرجےوالا نے بتایا کہ ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں ’آئینی اداروں کو ختم کرنے‘ کی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کی کوششوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ میٹنگ میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ وہ ملک میں جمہوریت کو بچانے کے لئے اپنی جدوجہد مسلسل جاری رکھیں گے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.