بنگلور/16اپریل(ایجنسی) اتوار (15 اپریل) شام کو کانگریس نے کرناٹک انتخابات کے لئے 218 امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی. اس لسٹ کے جاری ہوتے ہی ریاست کے کانگریسی ناراض ہوگئے- ناراض پارٹی کارکنوں نے ٹکٹ بٹوارے میں دھنادلی کا الزام
لگایا ہے، پیر کو کانگریسوں کا غصہ پھوٹ پڑا-امیدواروں کی لسٹ کو لیکر کئی جگہوں پر مظاہرہ کیا گیا.
مظاہرین نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعلی نے کئی قریبی رہنماؤں کو ٹکٹ دلانے کا بھروسہ دیا تھا، لیکن جب لسٹ جاری ہوئی تو انکے نام نہیں تھے.