ذرائع:
دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈی کے شیوکمار نے اسمبلی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ کانگریس کی حکومت بننے کے بعد وہ گائے کے پیشاب سے اسمبلی کو پاک کریں گے۔
ریاست میں کانگریس کی نئی حکومت کے قیام کے بعد کرناٹک قانون ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس آج شروع ہوا۔
یہ اجلاس 24 مئی یعنی تین دن تک جاری رہے گا۔
کانگریس کے سینئر
لیڈر آر وی دیش پانڈے جاری اجلاس کے لیے کرناٹک قانون ساز اسمبلی کے پروٹیم اسپیکر ہوں گے۔
کانگریس لیڈر سدارامیا نے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی زبردست جیت کے بعد ہفتہ کو دوسری بار کرناٹک کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔
ڈی کے شیوکمار نے کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ بنگلورو میں حلف برداری کی تقریب کے دوران کرناٹک کابینہ میں آٹھ کانگریس ایم ایل ایز نے بھی بطور وزیر حلف لیا۔