نئی دہلی، 28 جنوری (یو این آئی) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی صدارت میں جمعہ کو یہاں پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اسٹریٹجک گروپ کی میٹنگ ہوئی جس میں بجٹ اجلاس میں کسانوں، چینی تجاوزات، بے روزگاری اور ائر انڈیا کی فروخت پر گھیرنے کا فیصلہ کیا گیا کانگریس ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ بجٹ سیشن میں کانگریس ہم خیال جماعتوں کے ساتھ کسانوں کے مسائل، چینی تجاوزات، کورونا متاثرین کے لیے ریلیف پیکج، پبلک سیکٹر کمپنی ائر انڈیا کو پرائیویٹ کو فروخت اور عوام سے جڑے دیگر مسائل پر
حکومت کو گھیرے گا۔
راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملک ارجن کھڑگے، لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری، سینئر لیڈر اے کے انٹونی، تنظیم کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، آنند شرما، گورو گوگوئی، کے سریش، جے رام رمیش، منکم ٹیگور اور منیش تیواری سمیت کئی لیڈران موجود تھے۔
واضح رہے کہ بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ پیر سے شروع ہو رہا ہے جس میں صدر مشترکہ طور پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کریں گے۔ اجلاس کے دوران ایوان میں اقتصادی سروے کے ساتھ ساتھ عام بجٹ بھی پیش کیا جائے گا۔