نئی دہلی،25مارچ (ایجنسی)کانگریس نے آج ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس کی حکومت بنی تو ہر ہندوستانی کو بارہ ہزار روپے ماہانہ آمدنی اور پانچ کروڑ غریب خاندانوں کو سالانہ 72ہزار روپے کی مدد یقینی بنائے گی۔ مسٹر گاندھی نے کانگریس کی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ کانگریس نے اکیسویں صدی میں ہندوستان میں غربت کو ختم کرنے کا عہد کیا ہے۔ اس کے لئے پارٹی دنیا میں بے مثال اور تاریخی کم از کم آمدنی اسکیم لائے گی۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">مسٹر گاندھی نے کہا کہ پارٹی کے اقتدارمیں آنے پر یہ یقینی بنایاجائیگا کہ کہ ہر غریب کنبہ کی کم ازکم ماہانہ آمدنی 12ہزارروپئے ہو۔ابھی اگر کسی کنبہ کی آمدنی 6ہزار روپئے ہے تو 6ہزارروپئے ماہانہ حکومت فراہم کریگی۔یہ بندوبست تب تک رہے گا جب تک متعلقہ کنبہ کی خودکی آمدنی 12ہزار روپئے ماہانہ نہیں ہوجاتی۔ انھوں نے کہاکہ اس کے علاوہ پارٹی ملک کے بیس فیصد سب سے غریب پانچ کروڑ کنبوں کوسالانہ 72 ہزار روپے دے گی ۔ اس سے ملک کے 25کروڑ لوگوں کو فائدہ ہوگا۔