the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 5 فروری (یواین آئی)لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری کا کہنا ہےکہ حکومت دہلی تشدد کے سلسلے میں ایوان میں بحث کے دوران کانگریس کی آواز دبانا چاہتی ہے اس لئے اس کے سات اراکین کو پورے سیشن کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔
مسٹر چودھری نے جمعرات کو پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا ہے کہ حکومت بدلے کے جذبات سے کام کررہی ہے اور اس کے یہ جذبات ایوان میں بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ کانگریس کے سات اراکین کو اسپیکر نے نہیں بلکہ پریسائڈنگ اسپیکر نے پورے سیشن کے لئے معطل کرنے کا حکم دےدیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت چاہتی ہے کہ



دہلی تشدد کے سلسلے میں ایوان میں بحث کے دوران کانگریس کی آواز کمزور ہو اس لئے اس کے اراکین کو معطل کیا گیا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ یہ حکومت کا فیصلہ ہے اور یہ فیصلہ کتنا غلط ہے ملک کی عوام کو طے کرنا ہے۔
مسٹر چودھری نے کہا ہے کہ ’’ہمارے اراکین کو معطل کرکے اگر حکومت سوچتی ہے کہ کانگریس ڈر جائے گی تو اسے سمجھ لینا چاہئے کہ کانگریس ڈرنے والی نہیں ہے۔ حکومت کے غلط اقدام کے خلاف کانگریس مسلسل جدوجہد کرے گی اور اس کی مخالفت کرتی رہے گی۔ کانگریس دہلی تشدد کے سلسلے میں بحث کا مطالبہ کررہی ہے لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ اس کے اس مطالبہ پر دھیان نہیں دیا جارہا ہے۔‘‘

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.