the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
مکتسر/11جولائی(ایجنسی) وزیراعظم نریندرمودی نے کانگریس پر کسانوں کی عزت نہ کرنےکا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ اس پارٹی نے کسانوں کو بااختیاربنانے کے لئے کام نہیں کیا اور انھیں صرف ووٹ بینک سمجھتی رہی لیکن جب سے انکی حکومت نے کم ازکم امدادی قیمت ڈیڑھ گنا کرنے کیا اعلان کیاہے تب سے کانگریس اور اسکے اتحادیوں کی نیند اڑگئی ہے ۔
پنجاب کےمکتسرضلع کے ملوٹ میں بدھ کے روز " کسان کلیان ریلی " سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ انکی حکومت نے کسانوں کو پیداوارکی لاگت کی ڈیڑھ گنا کم ازکم امدادی قیمت



(ایم ایس پی )دینے کا وعدہ پوراکیا۔

حکومت کے اس فیصلہ سے ملک کے کسانوں کی ایک بہت بڑی تشویش دورہوگئی ہے اور اسے اب یقین ہوگیاہے کہ فصل کے لئے جو خرچ اسنے کیاہے اور محنت کی ہے ،اسکا ثمر اسے ملے گا۔کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ اس پارٹی نے 70سال تک کسانوں کی نہیں بلکہ ایک خاندان کی فکر کی ۔کسانوں کی محنت کی تعریف کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کیسے بھی حالات رہے ہوں ملک کے کسان نے کبھی بھی سخت محنت کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی ۔کانگریس کسانوں کو صرف اپنا ووٹ بینک سمجھتی رہی اور اس پارٹی نے اور اسکی حکومتوں نے کبھی کسانوں کی عزت افزائی نہیں کی ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.