the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی،4 مئی (یواین آئی) کانگریس صدرسونیا گاندھی نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے ہوئے مزدوروں کے لئے گھر واپسی کا انتظام نہ کرنے پر حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی تعمیر کے ان فرشتوں کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے لہذا کانگریس اپنے گھروں کو لوٹ رہے مزدوروں کا ریل کرایہ برداشت کرے گی۔
مسز گاندھی نے پیر کو یہاں جاری ایک بیان میں ان مزدوروں کو ان کے گھر تک جانے کا ریل کرایہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مشکل میں پھنسے ہوئے ملک کے لوگوں کے تئیں اپنے فرائض کی ادائیگی میں ناکام ہوئی ہے جس



کی وجہ سے آج بھی لاکھوں محنت کش اورکارکن پورے ملک کی مختلف ریاستوں میں بے بسی سے گھر واپسی کا انتظار کر رہے ہیں۔ وہ اپنے گھر جانا چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس نہ ذریعہ ہے اور نہ پیسہ۔
انہوں نے کہا کہ دکھ کی بات یہ ہے کہ ریلوے کی وزارت ان محنت کشوں سے مشکل کی اس گھڑی میں ریل سفر کا کرایہ وصول کر رہی ہے۔ یہ حیرت کی بات ہے جو وزارت ریل وزیر اعظم کے کورونا وائرس فنڈ میں 151 کروڑ روپے کا تعاون دے سکتی ہے وہ ترقی کے ان علمبرداروں کو آفت ومصیبت کی اس گھڑی میں مفت ریل کے سفر کی سہولت دینے کا بندوبست کیوں نہیں کر رہی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.