ذرائع:
حیدرآباد:سابق وزیر اور بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر نے کہا کہ کانگریس اقلیتوں کوصرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کررہی ہے۔ کے ٹی آر نے ہفتہ کو تلنگانہ بھون میں منعقدہ اقلیتی سیل کی میٹنگ میں شرکت کی۔ انہوں نے بی آر ایس کے خلاف کانگریس کے پروپیگنڈے کے خلاف متحدہونے پر اقلیتی برادری سےاظہارتشکر کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ کانگریس نے اقلیتوں سے بدلہ لیا کیونکہ انہوں نے گزشتہ انتخابات میں بی آر ایس کی حمایت کی تھی۔
کے ٹی آر نے
کہا کہ 1953 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ریاستی کابینہ میں اقلیتوں کو جگہ نہیں ملی ہے۔ کانگریس پارٹی نے محمد علی شبیر کا نام استعمال کیا۔ انہیں صرف مشیر کا عہدہ دینے اور ان سے دامن چھڑانے پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو وزارتی عہدہ کے بجائے مشیر کا عہدہ دینا ان کی عزت نفس کی توہین ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ پارلیمانی انتخابات کی طرح اس الیکشن میں بھی کانگریس اور بی جے پی کی ملی بھگت ہے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی اقلیتوں کوصرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کررہی ہے۔