the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع: 

نئی دہلی:ون نیشن ون الیکشن کے حوالے سے جاری مشق کے درمیان کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھرگے نے کہا کہ ہم ون نیشن ون الیکشن کے خیال کی مخالفت کرتے ہیں۔ ملکارجن کھرگے نے کہا کہ اس خیال کو نظر انداز کر دینا چاہیے اور ہائی پاور کمیٹی کو تحلیل کر دینا چاہیے۔ ملکارجن کھرگے نے اس سلسلے میں ون نیشن ون الیکشن کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی کے سکریٹری کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں کہا ہے کہ کانگریس ون نیشن ون الیکشن کے خیال کی سخت مخالفت کرتی ہے۔
دراصل ملکارجن کھرگے کا یہ خط ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب چہارشنبہ کو سابق صدر جمہوریہ اور ون نیشن، ون الیکشن پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کے سربراہ رام ناتھ کووند نے سابق چیف الیکشن کمشنرز (سی ای سی) سے ملاقات کی تھی اور بات چیت شروع کی تھی۔ ریٹائرڈ ججوں کے ساتھ ان کی ملاقاتیں اس معاملے پر کمیٹی کی جانب سے عوام



کی رائے طلب کرنے کے چند دن بعد ہوئیں۔
ون نیشن ون الیکشن پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کے سربراہ صدر کووند نے چہارشنبہ کو مدراس ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس منشور ناتھ بھنڈاری سے دہلی میں ملاقات کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ون نیشن ون الیکشن پر بات چیت کو جاری رکھتے ہوئے، اعلیٰ سطحی کمیٹی کے چیئرمین کووند نے دہلی ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس جسٹس گورلا روہنی اور سابق سی ای سی سشیل چندرا کے ساتھ بات چیت کی۔
قانون سکریٹری نتن چندرا بھی موجود تھے جب چندرا اور جسٹس روہنی نے کووند سے ملاقات کی۔ چندرا اعلیٰ سطحی کمیٹی کے سکریٹری بھی ہیں۔ کہا گیا ہے کہ مشاورتی عمل آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ چندرا نے بیک وقت انتخابات کرانے کے خیال کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بہتر حکمرانی میں مدد ملے گی کیونکہ حکومتوں کو پالیسیاں بنانے اور ان پر عمل درآمد کے لئے زیادہ وقت ملے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.