گوا/17ستمبر(ایجنسی) گوا میں کانگریس ممبران اسمبلی نے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا ہے۔ پیر کو کانگریس کے ارکان اسمبلی راج بھون کے باہر جمع ہوئے اور گوا میں کانگریس حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا۔ حالانکہ، ارکان کی گورنر مردولا سنہا سے ملاقات نہیں ہو پائی ہے۔ گورنر ابھی گوا سے باہر ہیں۔
گوا میں کانگریس قانون ساز گروپ کے سربراہ چندرکانت کولیکر نے بتایا کہ ہم نے دو میمورنڈم سونپے ہیں۔ لوگوں نے پانچ سال کے لئے سرکار چنی تھی لیکن اگر موجودہ حکومت کام کرنے میں اہل نہیں تو ہمیں موقع ملنا چاہئے۔ ہم حکومت چلا لیں گے۔
کولیکر نے ساتھ ہی کہا کہ ریاست میں ہم ہی سب سے بڑی پارٹی ہیں۔ ایسے میں پہلے ہی ہمیں موقع ملنا چاہئے تھا۔ آپ ہی دیکھئے، آج حکومت کیسے کام کر رہی ہے۔ سرکار ہوتے ہوئے بھی نہ کے برابر ہے۔