: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد/5مئی(ایجنسی) عام انتخابات 2019 کی گھڑی جیسے جیسے قریب آتی جا رہی ہے ویسے ویسے ملک کے سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جہاں ایک طرف، کانگریس بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف سیکولر پارٹیوں کو ایک متحدہ پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کر رہی ہے تو وہیں دوسری طرف، تلنگانہ راشٹر سیمتی کے سربراہ کے چندر شیکھر راو ایک
وفاقی مورچہ بنانے میں مصروف عمل ہیں۔
اسی ضمن میں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری شرون دوساجو نے ممتا بنرجی، ایم کے اسٹالن، نوین پٹنائک اور دیگر مقامی رہنماؤں کو خط لکھ کر کہا ہے کہ انہیں تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کے تیسرے محاذ کے جھانسے میں نہیں آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک سیاسی سازش ہے جو کے سی آر نے وزیراعظم نریندر مودی اور امت شاہ کے اشارہ پر رچی ہے۔