نئی دہلی، 16 نومبر(یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ ملک کی خستہ حال معیشت اور کسانوں کی بد حالی جیسے مسائل پر مودی حکومت کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں منعقد احتجاجی مظاہروں کے بعد اب 30 نومبر کو دہلی میں ’بھارت بچاؤ‘ ریلی کا انعقاد کرےگی۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری
کے سی وینوگوپال اور پارٹی کے میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نےہفتے کے روز یہاں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پارٹی نے ملک کے تمام حصوں میں مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلا ف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اب تک تقریباً 60 فیصد حصوں میں احتجاجی مظاہرے کیے جا چکے ہیں۔