نئی دہلی، 20 نومبر (یواین آئی) کانگریس نے گاندھی خاندان کے ارکان اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی ایس پی جی سیکورٹی ہٹائے جانے کا معاملہ آج راجیہ سبھا میں اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کی جان کے خطرے کو دیکھتے ہوئے انکی ایس پی جی سیکورٹی بحال کی جانی چاہئے ایوان میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما نے بدھ کو وقفہ صفر کے دوران یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، کانگریس صدر سونیا
گاندھی، ان کے صاحبزادے اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کو ملی ایس پی جی سیکورٹی ہٹا لی ہے۔ خیال رہے ڈا़کٹر منموہن سنگھ 10 سال تک ملک کے وزیر اعظم رہے محترمہ سونیا
گاندھی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی بہو اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی اہلیہ ہیں۔ محترمہ اندرا گاندھی اور مسٹر گاندھی دونوں کا ہی قتل کردیا گیا تھا۔ لہذا گاندھی خاندان کے ارکان کی جان اب بھی خطرہ میں ہے۔