نئی دہلی، 3 مارچ:- کانگریس نے مرکزی اطلاعات و نشریات کی وزیر اسمرتی ایرانی کے کام کے طریق کار پر سوال اٹھاتے ہوئے آج الزام لگایا کہ ان کی من مانی اور 'سنکی پن ' کا خمیازہ دوردرشن اور ریڈیو کے ملازمین کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
کانگریس کے ترجمان رنديپ سرجےوالا نے ٹوئٹر پر وزیر سے آٹھ سوال پوچھے ہیں اور
کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ان پر خاموش کیوں ہیں۔
انہوں نے ہندوستانی انفارمیشن سروس ( آئی آئی ایس ) کے حکام کا وسیع پیمانے پر تبادلہ کئے جانے، گوا میں منعقد بین الاقوامی فلم فیسٹول کی نشریات کام دوردرشن کے بجائے ایک نجی کمپنی کو دینے اوردوردرشن اور ریڈیو کے ملازمین کی تنخواہ روکے جانے پر سوال کھڑے کئے ہیں۔