the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 16 اکتوبر (ایجنسی) کانگریس نے مودی حکومت پر پبلک سیکٹر کی کمپنیوں ( پی ایس یو) کو منظم طریقے سے ختم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سنگین معاملہ ہے اور سپریم کورٹ کو از خود نوٹس لیتے ہوئے اس کی جانچ کرانے کا حکم دینا چاہئے۔ 

کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پہلے مودی حکومت نے پبلک سیکٹر انٹرپرائز ہندوستان ایروناٹكس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کو تباہ کرنے کے لئے رافیل جنگی طیارہ سودے میں آفسیٹ کام اس سے چھین کر ایک پرائیویٹ کمپنی کو دے دیا۔ حکومت



کے اس فیصلے کے منفی اثرات ایچ اے ایل کے ہزاروں ملازمین کو جھیلنا پڑے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ ایچ اے ایل کی طرح ہی حکومت نے پبلک سیکٹر کی منافع بخش کمپنی او این جی سی کو ختم کرنے کی سازش کی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے او این جی سی مزدور سبھا کی طرف سے گزشتہ ماہ وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے گئے خط کا حوالہ دیا جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ مودی حکومت نے کس طرح سے فائدہ میں چلنے والے اس پی ایس یو کو خسارے میں دھکیل دیا اور آج کمپنی کے پاس اپنے ملازمین کو تنخواہ دینے کا پیسہ نہیں ہے۔ملک کی تیل کی ضرورت کو پورا کرنے میں سب سے زیادہ اہم کردار ادا کرنے والی کمپنی کو اب اوور ڈرافٹ کے ذریعے اپنے ملازمین کو تنخواہ دینا پڑ رہا ہے۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.