نئی دہلی، 8 نومبر (یو این آئی)کانگریس نے نوٹ بندی کے تین سال مکمل ہونے پر جمعہ کو پورے ملک میں مظاہرہ کرکے ریلیاں نکالیں اور کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو اپنے اس ’تغلقی فرمان‘ کےلیے ملک کی عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔
کانگریس کارکنوںنے قومی راجدھانی دہلی میں یوتھ کانگریس کے صدر شری نواس بی وی کی قیادت میں ریزرو بینک کے سامنے دھرنا اورمظاہرہ کیا اور کہا کہ مسٹر مودی کا یہ ’دہشت گردانہ‘ فیصلہ تھا
اوران کے اس ’تغلقی فرمان‘ سے ملک کو زبردست نقصان ہوا اور کئی لوگوں کی جانیں گئیں۔
انہوںنے کہا کہ مسٹر مودی کو کم سے کم ان لوگوں کے اہل خانہ سے معافی مانگنی چاہئے جنہوں نے اس فرمان کی وجہ اپنے لوگوں کو کھویا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے کارکنان پورے ملک میں اس فیصلے کے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں۔ یوتھ کانگریس کے کارکنان ریاستوں کی راجدھانیوں اور جن شہروں میں ریزرو بینک کی شاخیں ہیں وہاں بھی مظاہرہ کررہے ہیں۔