the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
اجمیر،26نومبر(ایجنسی)کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی نے راجستھان میں آج اپنے انتخابی جلسے سے پہلے اجمیر میں درگاہ خواجہ معین الدین حسن چشتی پر حاضری دی اور پشکر میں واقع برہما مندر کے درشن کئے۔ مسٹر گاندھی نے پہلے درگاہ پہنچ کر خواجہ صاحب کی مزار پر لال رنگ کی سنہرے کام والی مخملی چادر چڑھائی اور عقیدت کےپھول پیش کرکے ملک میں امن وسکون،خوشحالی اوربھائی چارے کی دعاکی۔گاندھی خاندان کے خادم سید عبدالغنی گردے جی نے راہل گاندھی کو درگاہ کی زیارت کرائی۔

اس سےپہلے درگارہ کے نظام گیٹ پر خادم خاندان کے گردے جی کے علاوہ سیدزہیب چشتی اور سید یاسر گردے جی نے راہل گاندھی کا خیر مقدم کیا۔پھر انہیں بلند دروازے سے محفل خانے سبیلی گیٹ،شاہ جہانی مسجد ،پائتیں دروازے ہوتے ہوئے مزار شریف میں حاضری دلوائی۔ اس موقع پر پارٹی کے راجستھان انچارج اویناش رائے پانڈے ،قومی



جنرل سکریٹری اشوک گہلوت،ریاستی صدر سچن پائلٹ،راجستھان اسسٹنٹ انچارج قاضی نظام الدین،کانگریس لیڈر راجیو شکلا،رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر رگھو شرما،شہر کے صدروجے جین موجود تھے۔


حاضری کے بعد لوٹتے وقت خادموں کی دونوں تنظیم انجمن یادگار اور انجمن سید زادگان کے صدر اور جنرل سکریٹریوں کی جانب سے ان کا استقبال کیاگیا۔درگاہ کمیٹی نے بھی مومینٹوتحفہ میں دیا۔ اس کے بعد مسٹر گاندھی تیرتھ راج پشکر پہنچے جہاں انہوں نے برہما گھاٹ پہنچ کر پشکر سروورپر پوجا ارچنا کی۔پشتینی پروہت نندلال کول کے بیٹے پنڈت راج ناتھ کول نے انہیں پوجا کرائی۔اس کے بعد انہوں نے برہما مندر کے درشن کئے۔اس موقع پر انہیں یادگار تصویروں کا ایلبم بھی تحفہ میں دیا گیا۔
اس کے بعد مسٹر گاندھی کا جیسلرمیر ضلع کے پوکرن میں عوامی جلسے سے خطاب کرنے کا پروگرام ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.