نئی دہلی، 2 اپریل (ایجنسی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں لوگوں سے جھوٹے وعدے کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ کانگریس پارٹی کے منشور میں ایک بھی جھوٹا وعدہ نہیں کیا گیا ہے اور یہ مکمل طورپر حقیقت اور لوگوں کی خواہشات پر مبنی ہے۔
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، متحدہ ترقی
پسند اتحاد کی صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم اور سابق وزیر دفاع اے کے انٹونی کی موجودگی میں لوک سبھا انتخابات کے لئے پارٹی کا منشور 'جن آواز' جاری کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ یہ دستاویز بند کمرے میں بیٹھ کر نہیں بلکہ ملک کے کونے کونے میں بیٹھے لاکھوں افراد سے بات چیت کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ منشور کمیٹی سے صاف صاف کہہ دیا گیا تھا کہ پارٹی ایسا کوئی وعدہ نہیں کرے گی جسے پورا کرنا ممکن نہیں ہے. اسی لیے صرف اس طرح کےوعدے کئے گئے ہیں جو حقیقی طور پر پورے کئے جا سکیں۔