: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،18دسمبر(ایجنسی)کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی پر الزام لگایا کہ انہوں نے ساڑھے چار سال کے دوران کسانوں کا قرض معاف نہیں کیا ہے جبکہ ان کی پارٹی نے تین ریاستوں میں حکومت تشکیل دینے چھ گھنٹے کے اندر قرض معاف کرکے دکھایا ہے۔
مسٹرگاندھی نے منگل کو پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا کہ مودی حکومت نے صرف چند صنعت کاروں کا ساڑھے تین لاکھ کروڑ روپے کا قرض معاف کیا ہے جبکہ کسان کا ایک روپے کا قرض بھی معاف نہیں کیاگیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹر مودی کسانوں کا نہیں،صرف منتخبہ صنعت کاروں کا مفاد پورا کرتے رہے ہیں۔اس لئے انہوں نے انل امبانی کے 45000کروڑ روپے تو معاف کردئے لیکن کسانوں پر توجہ نہیں دی۔
تین ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی
جیت کو انہوں نے کسان،مزدور،چھوٹے دکاندار اور نوجوانوں کی جیت قرار دیا اور کہا کہ انتخابی جلسوں میں انہوں نے اپنی پارٹی کی حکومت کی تشکیل کے 10دن کے اندر کسانوں کا قرض معاف کرنے کی بات کی تھی۔انکی پارٹی کو جہاں عوامی حمایت ملی وہیں حکومت کی تشکیل کے چھ گھنٹے کے اندر کانگریس کی قیادت والی حکومت نے دو ریاستوں میں کسانوں کے قرض معاف کرنے کا اعلان کردیا اور تیسری ریاست میں اس سمت میں تیزی سے کام چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام نے مسٹرمودی کوبڑی امید کے ساتھ اقتدار کی باگ ڈور سونپی تھی اور ان کے پاس بھی کسانوں کے مفاد میں کام کرنے کا موقع تھا۔لیکن انہوں نے کسانوں کےلئے کام کرنے کے بجائے رافیل کے ذریعہ انل امبانی کو فائدہ پہنچانے اور نوٹ بندی کے ذریعہ دنیا کا سب سے بڑھا گھپلا کرکے چوری کرانے کا کام کیا اور کسانوں کو نظر انداز کردیا۔