نئی دہلی، 28 اگست (ایجنسی) کانگریس نے پاکستان کی طرف سے جموں و کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ میں دائر اپنی درخواست میں اپنے قائد راہل گاندھی کے نام کا حوالہ دینے کے لئے پاکستان کو لتاڑ لگائی ہے اور کہا ہے کہ اس نے اپنے جھوٹ کو صحیح ٹھہرانے کے لئے شرارت انگیز طریقے سے مسٹر گاندھی کے نام کا استعمال کیا ہے۔
کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے ایک بیان جاری کرکے کہاہے ’’کانگریس کو رپورٹوں سے پتہ چلا ہے کہ پاکستانی حکومت نے جموں و کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ میں جو مبینہ درخواست دی ہے اور اس میں اپنی جھوٹ اور
گمراہ کن معلومات کو صحیح ٹھہرانے کے لئے مسٹر گاندھی کے نام کا شرارت انگیز طریقے سے حوالہ دیا گیا ہے۔ ‘‘
پارٹی نے کہا ہے ، ’’دنیا میں کسی کو بھی اس بات پر شک نہیں ہونا چاہئے کہ جموں و کشمیر اور لداخ ہندوستان کا اٹوٹ حصہ تھا ہے اور ہمیشہ رہے گا ‘‘۔ پاکستان کے کسی دھوکہ سے یہ سچ بدلنے والا نہیں ہے ۔ ”بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر گلگت - ہونجا ،بلتستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی پر سوالوں کا جواب دینا چاہئے۔ پاکستان کو 7 کروڑ مہاجروں پر ظلم و ستم اور پاکستانی فوج کے ذریعہ 25 ہزار افراد کے قتل کا جواب دینا چاہئے۔