: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کنّور، 7 فروری (یو این آئی) اے آئی سی سی تنظیم کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کو فسطائیت کے خلاف لڑائی اور کانگریس کے احیاء میں ان کے تعاون کے لئے پہلے ’’ای احمد میموریل نیشنل ننما‘‘ ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے، اس کا اعلان جمعرات کو کیا
گیا۔
یہ ایوارڈ انڈین یونین مسلم لیگ ( آئی یو ایم ایل) کنور ڈسٹرکٹ کمیٹی کے زیر اہتمام کام کرنے والی ای احمد فاؤنڈیشن کی طرف سے قائم کیا گیا ہے۔ فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری عبد الکریم نے کہا کہ یہ ایوارڈ سیاستدانوں کو آئین کی دیکھ بھال میں ان کے رول کے لئے دیا جائے گا۔