the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی،29(ایجنسی) کانگریس کے صدر راہل گاندھی سے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کرتے ہوئے پارٹی کے کارکنان نے بدھ کو ملک کے کئی حصوں میں مظاہرے کیے۔ 
کانگریس کے کارکنان نے قومی دار الحکومت دہلی اور بنگلور میں مظاہرہ کر کے مسٹر گاندھی سے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کی اور کہا کہ پارٹی کو مضبوط بنانے اور کارکنان کے حق میں مسٹر گاندھی کی قیادت ضروری ہے لہٰذا انھیں استعفیٰ واپس لینا چاہیے۔ 
مظاہرے میں حصہ لینے سے قبل دہلی کی سابق وزیراعلیٰ اور دہلی کانگریس کی صدر شیلا دیکشت نے کہا کہ کارکنان مظاہر ہ کرکے اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں۔ مسٹر گاندھی کے استعفیٰ کی پیشکش کے بعد سے پورے ملک کے کارکنان میں مایوسی کا ماحول



ہے۔ 
کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں کانگریس کے کارکنان نے مسٹر گاندھی سے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کرتے ہوئے ریاستی ہیڈکوارٹر کے باہر مظاہرہ کیا۔ کارکنان ہاتھوں میں نعرہ ’راہل استعفیٰ واپس لو‘کی تختیاں لیے ہوئے تھے۔ وہ مسٹر گاندھی سے کارکنان کے حق میں صدر کا عہدہ نہ چھوڑنے کی درخواست کر رہے تھے۔ 
غور طلب ہے کہ مسٹر گاندھی نے لوک سبھا الیکشن میں پارٹی کی شکست کی ذمہ داری لیتے ہوئےکانگریس کی پالیسی ساز یونٹ کانگریس مجلس عاملہ میں استعفیٰ کی پیشکش کی تھی۔ مجلس عاملہ کے اراکین نے ایک آواز میں ان کا استعفیٰ مسترد کر دیا تھا لیکن مسٹر گاندھی استعفیٰ دینے پر بضد ہیں اور انہوں نے پارٹی کے کچھ قد آور رہنماؤں سے کہہ دیا ہے کہ وہ نیاصدر ڈھونڈلیں۔ 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.