the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
حیدرآباد/28جولائی (ایجنسی) حیدرآباد میں کانگریسی لیڈر اور سابق وزیر کے بیٹے کو گولی مار دی. نوجوان کو دو گولیاں لگیں ہیں. نوجوان کا علاج چل رہا ہے. پولیس کیس درج کرکے ملزمان کی تلاش کر رہی ہے.

ملی معلومات کے مطابق، واقعہ حیدرآباد کے پاش علاقے بنجارہ ہلز کے بابا حافظ نگر علاقے ہے. نوجوان کا نام وکرم ہے. وکرم کانگریسی لیڈر اور سابق وزیر مکیش گوڑ کے بیٹے ہیں. پولیس کے مطابق، جمعہ کی صبح وکرم اپنی بیوی کے ساتھ مندر جا رہے تھے.

اسی دوران پہلے سے گھات لگائے بیٹھے نوجوانوں نے گھر کے باہر ہی وکرم پر فائرنگ کر دی. وکرم کی کمر اور کندھوں میں دو گولیاں لگیں ہیں. وکرم کو جوبلی ہلز واقع اپولو ہسپتال



میں داخل کرایا گیا ہے. وکرم کے افرادخاندان نے فورا پولیس کو اس کی اطلاع دی.

ڈاکٹروں کے مطابق، وکرم کی حالت اب خطرے سے باہر ہے. پولیس کو شک ہے کہ شاید خاندانی جھگڑے کے سبب وکرم پر حملہ کیا گیا ہے. رشتہ داروں کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے. پولیس جائے وقوعہ کے ارد گرد لگے سی سی ٹی وی کی جانچ کرتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش میں مصروف ہے.

بتاتے چلیں کہ مکیش گوڑ آندھرا پردیش کی سیاست میں قدآور لیڈر مانے جاتے ہیں. وائی ایس آر ریڈی حکومت میں وہ اہم وزارتوں کی ذمہ داری سنبھال چکے ہیں. وہیں والد کی طرح وکرم بھی سیاست میں سرگرم ہے. وہ حیدرآباد میں کارپوریشن انتخابات بھی لڑ چکا ہے.
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.