ذرائع:
حیدرآباد: ریاستی وزیر ہریش راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندراشیکھر راؤ کا دوسرانام بھروسہ ہے۔ جبکہ کانگریس صرف ایک ڈرامہ ہے۔ انہوں نے کہا کانگریس کسانوں کے تعلق سے انتقام کا جذبہ رکھتی ہے۔ ہریش راؤ نے رعیتو بندھواسکیم کے تعلق سےالیکشن کمیشن سے شکایت کرنے پرکانگریس پربرہمی کااظہارکیا۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس کا مطلب لفاظی،لوٹ کھسوٹ اور گروہ بندی ہے۔ وزیر ہریش راؤ نے ضلع رنگاریڈی کے مانی گوڑہ میں منعقدہ ابراہیم پٹنم بی آر ایس حلقہ سطح کی بوتھ کمیٹی کے قائدین کی میٹنگ میں شرکت کی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے اعتراض کیا کہ کانگریس پارٹی میں جو امیدوار نہیں جیت سکے وہ بھی اپنے آپکو چیف منسٹر کہتے ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کانگریس پارٹی کے قائدین کو عہدوں کی لالچ کے علاوہ کچھ کام نہیں ہے۔ ہریش راونے کہا کہ کے سی آرنے موت سے لڑ کر تلنگانہ حاصل کیا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ کے سی آر ہیٹ ٹرک اسکور کریں گے چاہے مخالفیں کتنی ہی چالیں چلیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے سی آر کی قیادت چاہتے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ کشن
ریڈی تلنگانہ تحریک میں استعفیٰ دیئے بغیرراہ فرار اختیار کی تھی۔ انہوں نے کہاایسے قائدین کے سی آر کا کس طرح مقابلہ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیاکہ کے سی آر کے پاس کام کے علاوہ دوسری سوچ نہیں ہے، یہ چیف منسٹر کے سی آر تھے جنہوں نے باوقار رعیتو بندھواسکیم کا آغازکیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ وہی کانگریس پارٹی ہے جس نے کسانوں سے ٹیکس وصول کیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی نے کسانوں کو فصل بونے کیلئے سرمایہ کاری کے طور پرمالی امدادکی۔ رعیتوبندھو اسکیم کے ذریعے زراعت کو ایک فائدہ مند آمدنی کاذریعہ بنایا، انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب ست فصل پر سرمایہ کاری امداد کے تحت 72 ہزار کروڑ روپئے دیئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کرناٹک میں کسانوں کو 3 گھنٹے بھی بجلی نہیں مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ایم کے سی آر نے خواتین کے لئے کئی اسکیمیں متعارف کروائی ہیں۔ اس لئے یہ واضح ہے کہ تمام خواتین چیف منسٹر کے ساتھ ہیں۔ مشن بھگیرتھ کے ذریعہ ہر گھر کو تازہ پانی فراہم کرکے پینے کے پانی کا مسئلہ حل کیا گیا ہے۔ وزیر نے کہا کہ تلنگانہ میں فلاحی وترقیاتی پروگراموں کی عمل آوری ہوگی اورملک اس کی نقل کرے گا۔