ذرائع:
نئی دہلی: کانگریس کی سنٹرل الیکشن کمیٹی (CEC) نے جمعرات کو آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے 40 امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی ہے جس میں کیرالہ کے وائناڈ سے راہول گاندھی بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کل 60 لوک سبھا سیٹوں پر سی ای سی میٹنگ میں بحث کی گئی جس کی صدارت پارٹی صدر ملکارجن کھرگے نے کی۔
دہلی، کرناٹک، کیرالہ، چھتیس گڑھ، تلنگانہ، سکم، تریپورہ، ناگالینڈ، منی پور، میگھالیہ
اور لکشودیپ میں لوک سبھا سیٹوں پر بحث ہوئی۔
کانگریس لیجسلیچر پارٹی لیڈر وی ڈی ساتھیسن نے کہا کہ پارٹی کیرالہ میں 16 سیٹوں پر مقابلہ کرے گی اور ریاست میں اس کے اتحادی چار سیٹوں پر مقابلہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا سی ای سی نے فیصلہ کیا ہے کہ 16 نشستوں پر امیدوار کون ہیں۔ اے آئی سی سی کل امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرے گا۔
ذرائع کے مطابق راہول گاندھی کیرالہ کی وائناڈ سیٹ سے دوبارہ انتخاب لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی سیٹوں پر 11 مارچ کو دوبارہ بحث ہوگی۔