: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد:بی آر ایس ایم ایل سی کویتا نے الزام لگایا کہ کانگریس کے ڈی این اے میں ہندو مخالف رجحان ہے۔ جب انڈیا اتحاد میں شامل ڈی ایم کے رہنماؤں نے ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کےعلاوہ سناتن دھرم کے بارے میں توہین آمیز باتیں کیں۔کویتا نے استفسار کیا کہ جب ہندی بولنے والی ریاستوں کا مذاق اڑایا گیا تو انڈیا اتحاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والی کانگریس پارٹی نے جواب کیوں نہیں
دیا۔ راہل گاندھی نے ان تبصروں کا جواب کیوں نہیں مانگا۔انہوں راہل گاندھی سے حجاب تنازع پر اپنے موقف کی وضاحت کرنے کی نانگ کی۔بی آرایس ایم ایل سی نے کانگریس کو دھوکہ دہی، سازش اور فریب قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تلنگانہ میں وعدوں کی عمل آوری کے لئے کچھ اور وقت دیں گے اور اگر مقررہ وقت میں وعدوں پر عمل نہیں ہوا تو وہ ضرور احتجاج کریں گے۔کویتا نے پیر کو حیدرآباد میں اپنی رہائش گاہ پرمیڈیا کے نمائندوں سے بات کی۔