نئی دہلی ، 25 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ایمرجنسی کے دوران ہندوستانی جمہوریت کی حفاظت کرنے والے ان سبھی ہم وطنوں کو یاد کرتے ہوئے آج کہا کہ کانگریس نے ایمرجنسی لگاکر ہندستانی جمہوریت کو کچل دیا تھا مسٹر مودی نے جمعہ کو ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ’’کانگریس نے ہماری جمہوریت کو کچل دیا تھا ۔ ہم اب تمام عظیم ہستیوں کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے ایمرجنسی
کی مخالفت کی اور ہندوستانی جمہوریت کا تحفظ کیا ۔ ایمرجنسی کے تاریک ایام کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ سال 1975 سے 1977 تک کا عرصہ اس بات کا گواہ ہے کہ کس طرح سے اداروں کو مسمار کیا گیا‘‘۔
ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے کہا ’’ آئیے ہم ہندوستان کی جمہوریت کے جذبے کو مستحکم بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کا عزم کریں اور ہمارے آئین میں مضمر وصف کو اپنی زندگی میں شامل کریں‘‘۔