the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
راست:

رائچور:کانگریس کے نوجوان لیڈر روی بوس راجو نے کہا کہ کانگریس حکومت ایئرپورٹ کی تعمیر کے لئے پابند عہد ہے اور حالیہ ریاستی بجٹ میں ایئرپورٹ کے لئے گرانٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر سدارامیا نے جو بجٹ پیش کیا ہے وہ عوام کے حق میں ہے اور ضلع کے لئے اچھے منصوبہ کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ ضمانتوں کو موثر طریقے سے روبہ عمل لایاجارہاہے اور ریاست کی مالی صورتحال مستحکم ہے۔ ضلع میں خشک مرچ منڈی، کولڈ اسٹوریج سنٹر، پامن کلور آبپاشی پراجیکٹ اور ایئرپورٹ کے لئے 220 کروڑ روپئے کے گرانٹ کا اعلان کیاگیاہے۔اورمتوازی آبی ذخائر کی تعمیر پر پڑوسی ریاستوں سے مشاورت، چکا منچلی اور چیکل پروی کے قریب بریج کم بیراج کی تعمیر اور کے کے آر ڈی بی کیلئے 5ہزارکروڑروپئے  گرانٹ منظورکئےگئے ہیں۔روی بوس راجونےکہاکہ رائچورضلع نیتی آیوگ کے تحت مہتواکانکشی ضلع ہے اور مرکزی حکومت اس پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔چیف



منسٹرسدارامیا نے ضلع میں ایمس قائم کرنے کے لئے مرکز کو خط لکھاہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ بی جے پی حکومت نے ضلع میں ایئرپورٹ کے لئے ایس سی پی ٹی ایس پی فنڈز دیئے تھے، جسے حکومت نے واپس لے لیا تھا اوراب سدارامیا حکومت نے بجٹ میں 220 کروڑ کی گرانٹ کا اعلان کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اوپیک سپر اسپیشلٹی اسپتال کے حوالے سے نجی ادارے سے بات چیت ہوئی ہے اور اسے عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انچارج وزیر اچھا کام کررہے ہیں اور انہوں نے ریت کے غیر قانونی کاروبار اور غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے عہدیداروں کو سخت ہدایات دی ہیں۔ ہائی کمان لوک سبھا انتخابات کے لئے امیدواروں کا اعلان کرے گی، انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ضلع صدر کا جلد ہی تقرر کیا جائے گا اور پارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ مانوی کے عوام اور پارٹی کارکنوں کے احسانات ہم پر ہیں اور انہیں نظر انداز کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اس موقع پر روی پاٹل، محمد شاہ عالم، نرسمہالو ماڈگیری،جندپا، رمیش اور دیگر موجود تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.