the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
لکھنؤ:08دسمبر(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو کہا کہ پارٹی نے اترپردیش کے انتخابات کے پیش نظر 100امیدواروں کے نام طے کرلئے ہیں ان میں 60خواتین شامل ہیں واڈرا نے یہاں کانگریس کے ریاستی دفتر میں اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کا پہلا خاتون انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے جانکاری دی۔ قابل ذکر ہے کہ واڈرا ، اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کی پارٹی کی انچارج بھی ہیں واڈرا نے کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے 40فیصدی ٹکٹ خواتین کو دینے کاعلان پہلے ہی کیا جاچکا تھا اس کے مثبت نتائج ملنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں کانگریس میں ابھی تک ٹکٹ دعویداروں میں خواتین تعداد مردوں کے مقابلے زیادہ ہے۔
واڈرا نے بتایا کہ ٹکٹ کے



امیدواروں کے ملے درخواست میں سے اب تک 100سیٹوں پر پارٹی نے امیدوار طے کرلئے ہیں۔ ان میں 60خواتین اور 40مرد ہیں۔ آنے والے انتخابات میں خواتین کا ریزرویشن 40فیصدی سے بڑھا کر 50فیصدی کرنے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔ ان کا اشارہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں خواتین کو 50فیصدی سیٹوں پر امیدوار بنائے جانے کی جانب تھا۔
واڈرا نے کہا کہ پارٹی کے اس پہل سے یقینا دوسری سیاسی پارٹیوں پر بھی انتخابی سیاست میں خواتین کی شراکت کو بڑھانے کا دباؤ پڑے گا۔ سیاست میں خواتین کی شراکت کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’عزم مصمم، رحم دلی،ہمت وغیرہ خواتین کی صفات ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ صفات سیاست میں بھی پیدا ہوں جنکی ابھی انتہائی کمی ہے۔یہ صرف انتخابات کے وقت رسما نہ ہو۔ اس لئے ہم نے خواتین کو 40فیصدی ٹکٹ دئیے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.