the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

نئی دہلی:کانگریس نے اتر پردیش میں پارٹی کے سینئر لیڈر آچاریہ پرمود کرشنم اور کالکی دھام کے پیٹادھیشور کو 6 سال کے لئے پارٹی سے نکال دیا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے ہفتہ کو ایک بیان جاری کرکے اس کی اطلاع دی۔
وینوگوپال نے کہا کہ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے پارٹی مخالف سرگرمیوں کی شکایت پر فوری اثر کے ساتھ پرمود کرشنم کو برخاست کرنے کی اتر پردیش کانگریس کمیٹی کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔
پرمود کرشنم نے سوشل میڈیا پر اس پر ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے لکھا - رام اور "قوم" پر "سمجھوتہ" نہیں ہو سکتا۔ اس پوسٹ کے ساتھ انہوں نے راہل گاندھی کا نام لکھا۔ انہوں نے ایک اور پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوپہر ایک بجے پریس کانفرنس میں تمام سوالوں کے جواب دیں گے۔
حال ہی میں پرمود کرشنم نے ایودھیا میں



رام کی پران پرتشٹھا تقریب کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کی ستائش کی تھی۔ وہ 22 جنوری کو ایودھیا بھی گئے تھے۔ انہوں نے اس پروگرام میں شرکت نہ کرنے پر کانگریس پر تنقید کی تھی۔
آچاریہ پرمود کرشنم نے بھی 2 فروری کو وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے پی ایم مودی کو 19 فروری کو کالکی دھام کا سنگ بنیاد رکھنے کے پروگرام میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ پرمود کرشنم نے مودی کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر شیئر کی تھی۔
اس کے بعد انہوں نے 6 فروری کو چیف منسٹریوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی اور انہیں کالکی دھام جانے کی دعوت بھی دی۔ پرمود نے کہاتھاکہ بھگوان رام سب کے ہیں، میں بھگوان رام کا ہوں۔ میں سب کو کالکی دھام آنے کی دعوت دے رہا ہوں۔ میں نے یہ دعوت راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کو بھی دی ہے، اب یہ ان کی مرضی ہے کہ وہ آئیں یا نہ آئیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.