نئی دہلی ، 23 دسمبر (یواین آئی) کانگریس نے سابق وزیراعظم چودھری چرن سنگھ کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی سے زراعت سے متعلق تینوں قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا کانگریس کے شعبہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے وزیر اعظم سے تکبر ترک کرکے کسانوں کے مطالبات پر ضد نہ کرنے درخواست کی اور کہا کہ احتجاج و مظاہرہ کررہے کسان اپنے
گھروں کو لوٹے ، لہذا ان کے مطالبات پر مثبت غور کرنے کی ضرورت ہے۔
سرجے والا نے ٹویٹ کیا ’’کسان نہیں تو دانہ نہیں۔ کسان ملک کی روح ہے ، ان داتا ہے۔ مودی جی ، اپنی انا کو ترک کریں ، کسانوں کا مطالبہ قبول کریں اور تینوں کالے قوانین کو واپس لیں‘‘۔
انہوں نے کہا ’’سابق وزیر اعظم اور کسانوں کے مسیحا چودھری چرن سنگھ کی یوم پیدائش ’ کسان دوس‘پر ملک کے تمام کسانوں کو نیک خواہشات۔ کسان دوس‘۔