the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 22 جون (یو این آئی) کانگریس نے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ کے ڈائریکٹر رہتےہوئے احمد آباد ضلع كوآپریٹو بینک میں نوٹ کی منسوخی کے دوران پانچ دن میں سب سے زیادہ 745 کروڑ 58 لاکھ روپے جمع کرائے گئے تھے جو’کالے دھن کو سفید‘کرنے جیسا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کو اس معاملے کی تحقیقات کرانی چاہئے۔
کانگریس کے میڈیا سیکشن کے سربراہ رنديپ سنگھ سرجےوالا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ 2016 میں 10 نومبر سے 14 نومبر کے دوران ملک کے تمام كوآپریٹو بینکوں میں سے احمد آباد ضلع كوآپریٹو بینک میں سب سے زیادہ 745 کروڑ کے پرانے نوٹ جمع کرائے گئے۔



انہوں نے کہا کہ مسٹر شاہ اس بینک کے ڈائریکٹر ہیں اور وہ پہلے چیرمین رہ چکے ہیں۔ انہوں نے اسے بڑا گھپلہ بتاتے ہوئے کہا کہ صرف گجرات کے 11 ضلع كوآپریٹو بینکوں میں 3118 کروڑ 51 لاکھ روپے جمع کرائے گئے جن کرتا دھرتا بی جے پی کے اہم لیڈر تھے۔ ملک کے پانچ دن میں 370 ضلع کوآپریٹو بینکوں میں پرانےنوٹ جمع کیے گئے تھے۔
مسٹر سرجےوالا نے کہا کہ احمد آباد ضلع كوآپریٹو بینک کے صدر بی جے پی کے اہم لیڈر اجے پٹیل ہیں جو مسٹر شاہ کے قریبی ساتھی بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بینک کے دوسرے ڈائریکٹر یشپال چوداسما ہیں جو سہراب الدين معاملے میں مسٹر شاہ کے ساتھ جیل گئے تھے۔
جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.