نئی دہلی،11 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے ہریانہ میں اسکولی طلبا کے فارم میں والدین کے کاروبار میں ’گندایا نجس ‘ زمرہ کو شامل کرنے کی تنقید کرتے ہوئے ریاست کی کھٹر حکومت سے اس کے لئے معافی مانگنے اور متعلقہ فارم کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کانگریس
کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے آج یہاں نامہ نگاروں کے سوالات پر کہا کہ ہریانہ کے اسکولوں میں طلبا کو ایک فارم بھرنے کے لئے کہا گیا ہے جس میں تقریباََ ایک سو سوالات پوچھے گئے ہیں۔
فارم میں جو ذاتی معلومات مانگی گئی ہیں ان کا تعلیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔