the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

حیدرآباد:تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ٹی پی سی سی کی ترجمان کالوا سجاتا نے جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن میں آندھراپردیش کے رکن پارلیمنٹ وجئے سیریڈی کے خلاف شکایت درج کرائی۔ ٹی پی سی سی لیڈر نے وجئے سائی ریڈی کی جانب سے راجیہ سبھا میں تلنگانہ حکومت کے خلاف کئے گئے تبصروں کے تعلق سے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔واضح رہے کہ وجئے سائی نے تبصرہ کیا ہے کہ تلنگانہ میں کانگریس حکومت 3 ماہ میں گر جائے گی۔ کانگریس پارٹی کی ترجمان کالوا سجاتا نے راجیہ سبھا میں آندھراپردیش کے رکن پارلیمنٹ کے آن ریکارڈ ریمارکس کے تعلق سے پولس میں شکایت درج کرائی ہے۔
بعد



میں سجاتا نے ایک پرائیویٹ چینل سے بات کی اور الزام لگایا کہ بی آر ایس اور وائی سی پی تلنگانہ میں حکومت کو گرانے کی سازش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس آندھراپردیش میں انتخابات کے لئے فنڈ فراہم کر رہی ہے۔ دونوں کے درمیان معاہدے کی وجہ سے کانگریس حکومت کو گرانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں مستحکم نظم و نسق ہے، حکومت کو کوئی نہیں گرا سکتا۔ وجئے سائی ریڈی جیسے قائدین کے بیانات تلنگانہ میں درست نہیں ہیں جنہوں نے کروڑوں روپئے کمائے ہیں۔ سجاتا نے راجیہ سبھا کے چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ وہ سی بی آئی کے ساتھ وجے سائی ریڈی کے ریمارکس کی تحقیقات کے لئے کارروائی کریں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.