the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

پونچھ:جموں و کشمیر کے سابق چیف منسٹراور ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے کانگریس میں جاری اندرونی خلفشار کے تعلق سےایک بیان دیا ہے۔ انہوں نے چہارشنبہ کو جموں و کشمیر کے پونچھ میں کہا کہ بعض لوگوں کی کمزوریوں اور تکبر کی وجہ سے سب سے پرانی جماعت ختم ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی اشوک چوہان کا کانگریس چھوڑنا پارٹی کے لئے ایک بڑا جھٹکا ہے۔ کانگریس میں ان کا اہم رول رہاہے۔ ان کے والد بھی کانگریس کے بڑے لیڈر تھے اور مرکزی وزیر بھی تھے۔ میرے پاس جو معلومات ہیں ان کے مطابق آنے والے وقت میں مزید لوگ پارٹی چھوڑیں گے۔
غلام نبی آزاد نے کہا کہ



میرا سیاسی کیریئر کانگریس سے شروع ہوا تھا۔ میں وہاں سے لوک سبھا کارکن تھا۔ میں بھی پہلی بار مہاراشٹر سے راجیہ سبھا گیا تھا۔ہندوستان میں صرف ایک ریاست ہے یعنی مہاراشٹر، جہاں کانگریس کو زندہ کیا جا سکتا ہے۔ یوپی اور بنگال جیسی بڑی ریاستوں میں کانگریس ختم ہو چکی ہے۔
اس سے پہلے 10 فروری کو غلام نبی آزاد نے کہا تھا کہ اگر بی جے پی لوک سبھا انتخابات میں 400 سیٹوں کا ہندسہ عبور کرتی ہے تو اس کے لئے عظیم اتحاد کی قیادت کرنے والے لیڈر ذمہ دار ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں نہ تو کانگریس کے قریب ہوں اور نہ ہی بی جے پی کے۔ اگر بی جے پی کچھ غلط کر رہی ہے تو میں ان پر تنقید کرنے والا پہلا شخص ہوں۔ اسی طرح اگر کانگریس کچھ ٹھیک کر رہی ہے تو میں ان کی تعریف کرتا ہوں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.