نئی دہلی، 10اکتوبر (ایجنسی) کانگریس نے جنسی استحصال کے الزام میں گھرے خارجہ کے وزیرمملکت ایم جے اکبر پر حملہ مزید تیز کرتے ہوئے بدھ کو کہاکہ مرکزی وزیر پر لگے الزام سنگین ہیں اور انہیں ان پر فوری طورپر صفائی دینی چاہئے یا پھر وزیر کا عہدہ چھوڑ دینا چاہئے۔
کانگریس کے ترجمان جے
پال ریڈی نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ باقاعدہ پریس بریفنگ میں کہاکہ مرکزی وزیر پر سنگین الزامات لگائے گئے ہیں اور نہیں اخلاقی طورپر ان الزامات کے تعلق سے ملک کو صفائی دینی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ خارجہ کے وزیرمملکت پر اتنے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں تو وہ کیسے عہدہ پر قائم رہ سکتے ہیں ۔ پارٹی نے معاملہ کی وسیع جانچ کرانے کا مطالبہ دہرایا۔