میسورو31مارچ:- بی جے پی کے صدرامیت شاہ نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ کرناٹک میں بی جے پی اقتدار پر واپس ہوگی۔
انہوں نے پرانے میسورو میں اپنے دورہ کے
دوسرے دن میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ’’مجھے یقین ہے کہ کرناٹک میں بی جے پی کامیابی حاصل کرے گی۔
میں نے ریاست بھر کا دورہ کیا ہے اور عوام جو ترقی کے منتظر تھے ،کرپشن سے تنگ آگئے ہیں۔