نئی دہلی ، 03 اگست (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیرکو بہن بھائی بہن کے تعلقات کے مقدس تہوار رکھشا بندھن پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔
ملک بھر میں آج رکھشا بندھن کا تہواردھوم دھام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
مبارکباد دیتے
ہوئے امت شاہ نے ٹویٹ کیا’’ملک کے تمام لوگوں کو رکھشا بندھن کے مقدس تہوار پر دلی مبارکباد۔‘‘
خیال رہے وزیر داخلہ اتوار کے روز کورونا پازیٹو پائے گئے تھے اور وہ گروگرام کے میدانتا اسپتال میں علاج کے لئے داخل ہیں۔
یواین آئی،اظ