نئی دہلی، 11 جنوری (یو این آئی) ملک کی 8 ریاستوں اترپردیش، دہلی، ہریانہ، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش، گجرات، راجستھان اور کیرالہ میں برڈ فلو کے پھیلنے کی تصدیق ہوگئی ہے ریاست ہریانہ کے پنچکولہ کے دو پولٹری فارموں، مدھیہ پردیش کے شیوپوری، راج گڑھ، اگر اور ودیشہ اضلاع میں مہاجر پرندوں، اترپردیش میں کانپور نامیاتی پارک، راجستھان کے پرتاپ گڑھ اور دوسہ اضلاع میں برڈ فلو پھیلنے کے معاملوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔
موریشی پروری کے محکمہ نے
ریاستوں کو بیماری سے بچاؤ کے لئے ضروری رہنما اصول جاری کیے ہیں۔
چھتیس گڑھ کے ضلع بالود میں پولٹری اور پرندوں کو مارنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ریاست میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں اور نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔
دلی کی سنجے جھیل میں پہلے بطخوں کو مارنے کی اطلاع ملی تھی۔ نمونے جانچ کے لئے جالندھر بھیجے گئے تھے۔ پارکوں اور جھیل میں مردہ پائے جانے والے کووں اور بطخوں کی جانچ میں برڈ فلو کی تصدیق ہوئی ہے۔