سری نگر ، 28مارچ :- جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ایک بڑے ملک کا حصہ ہونے کے باوجود جموں وکشمیر کے لوگ اجنبیت محسوس کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اہلیان جموں وکشمیر کو اپنے ملک نے بھی اکیلے چھوڑ دیا
ہے۔
محترمہ مفتی نے ان باتوں کا اظہار گذشتہ شام یہاں شہرہ آفاق ڈل جھیل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن کمپلیکس میں ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف انڈیا (ٹائی) کی 64 ویں کنونشن کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔