the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 2 فروری (یو این آئی) راجیہ سبھا کے ممبران سے بجٹ اجلاس میں بہتر پیداواریت میں تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے بدھ کو کہا کہ 1951-52 کے عام انتخابات کے مقابلے میں سال 2019 کے انتخابات میں جمہوریت کے تئیں رائے دہندگان کے اعتماد و بھروسے میں اضافہ ہوا ہے تاہم اس عرصے کے دوران منتخب نمائندوں کے طرز عمل میں انحطاط آیا ہے نائیڈو نے آج بجٹ اجلاس کے پہلے مرحلے میں ایوان کی کارروائی کے آغاز پر اپنے خطاب میں اراکین سے بجٹ اجلاس میں بہتر پیداواریت میں تعاون کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ گزشتہ بجٹ اجلاس میں پیداواریت 94 فیصد تھی۔ انہوں نے کہا کہ ملک آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے اور آزادی کے بعد انتخابات کا 70 واں سال چل رہا



ہے۔
بجٹ سیشن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے تمام جماعتوں اور اراکین سے بہتر پیداواریت میں تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ گزشتہ بجٹ اجلاس میں ہماری پیداواریت 93.50 فیصد تھی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد ہونے والے پہلے عام انتخابات میں 45 فیصد ووٹروںنے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا جو 2019 کے انتخابات میں 50 فیصد بڑھ کر 67 فیصد ہو گیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ووٹروں کا جمہوریت پر اعتماد بڑھا ہے جبکہ مقننہ اور منتخب نمائندوں کے کام کاج میں اس عرصے میں کمی آئی ہے۔
انہوں نے ملک کے تمام ارکان پارلیمنٹ، ممبران اسمبلی اور ایم ایل سی سے ووٹروں کی طرح جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے کام کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ ایسے کام کیے جائیں تاکہ پارلیمانی جمہوریت پر عام لوگوں کا اعتماد مزید مضبوط ہو۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.