جے پور،27 جولائی (یواین آئی) راجستھان کے گورنر کلراج مشر نے ریاستی حکومت کے سامنے اسمبلی کا سیشن بلانے کی اجازت دینے کی مشروط تجویز رکھی ہے مسٹر مشر نے آج اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ راج بھون کا یہ ارادہ نہیں ہے کہ یہ سیشن نہ بلائی جائے لیکن حکومت کو تین نکات پر وضاحت کرکے راج بھون کو تجویز ارسال کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی سیشن 21 دن کا واضح نوٹس دے کر بلائی جائے
جس سے آئین ہند کے دفعہ 14 کے تحت حاصل بنیادی حقوق کے حقیقی جذبے کے تحت ہر کسی کو یکساں موقع کی سہولت یقینی ہو سکے۔
دوسرا اگر کسی بھی صورتحال میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے اسمبلی سیشن میں کاروائی کی جاتی ہے جبکہ اسمبلی اسپیکر نے خود ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی ہے، ایسے میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا مکمل عمل محکمہ پارلیمانی امور کے چیف سکریٹری کی موجودگی میں طے کی جائے۔