: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 15 مارچ (یو این آئی) چیف الیکشن کمشنر گیا نیش کمار نے انتخابی تصویری شناختی کارڈ (ای پی آئی سی) پر مرکزی وزارت داخله ، وزارت قانون وانصاف اور یونیک آئیڈ بیٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی) کے ساتھ اگلے ہفتے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی ہے۔
ہر ای پی آئی سی کے لیے الگ نمبر رکھنے اور ای پی آئی سی کو آدھار کارڈ سے جوڑنے کے معاملے پر بات کی جاسکتی ہے۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع نے
یہاں بتایا کہ مسٹر کمار اس مسئلہ پر بات چیت کے لئے مرکزی داخلہ سکریٹری، قانون و انصاف کی وزارت میں قانون ساز محکمہ کے سکریٹری اور یو آئی ڈی اے آئی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) کے ساتھ میٹنگ کرنا چاہتے ہیں۔ یہ اجلاس منگل 1 مارچ) کو الیکشن کمیشن کے ہیڈ کوارٹر میں ہو سکتا ہے۔ (18
قابل ذکر ہے کہ کچھ دن پہلے کمیشن کو مختلف ریاستوں میں کچھ ووٹروں کے فوٹو شناختی کارڈ (ای پی آئی سی) میں ایک جیسے نشانات کی شکایت ملی تھی۔