نئی دہلی، 27 دسمبر:- راجیہ سبھا میں آج کانگریس سمیت مکمل اپوزیشن نے کوشل وکاس اور انٹرپرینر کے ریاستی وزیر اننت کمار ہیگڑے کے آئین میں تبدیل کرنے کے تبصرہ پر احتجاج کرتے ہوئے ان کے استعفی کا مطالبہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے پپھر اس کے بعد دو بجے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔
style="text-align: right;">
چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے صبح جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع کی تو کانگریس، سماجوادی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی اور ترنمول کانگریس کے رکن اپنی اپنی جگہ پر کھڑے ہو گئے۔
اس پر مسٹر نائیڈو نے کہا کہ پہلے ضروری قانون سازی کے کام نمٹا لینے کے بعد سب کی بات سنی جائے گی۔