the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 7 فروری (یو این آئی) ملک کو درپیش اسٹریٹجک، سماجی، اقتصادی اور ثقافتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اجتماعی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کانگریس نے پیر کو ایوان بالا راجیہ سبھا میں کہا کہ خسارے کو سرکاری اداروں کو بیچ کر پورا نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی ترقی کی جا سکتی ہے  صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ایوان میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما نے کہا کہ خطاب میں ملک کے پورے منظر نامے کی عکاسی ہونی چاہیئے۔ اس میں ملک



کو درپیش چیلنجز، بحرانوں اور زمینی حقائق کی تفصیلات اور ان سے نمٹنے کے لیے پالیسیوں، حکمت عملیوں اور منصوبوں کا ذکر ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ خطاب میں ایسا کوئی ذکر نہیں ہے۔ اس میں صرف پچھلی اسکیموں کی تفصیلات ہیں۔
مسٹرشرما نے کہا کہ ملک ایک سنگین بحران سے گزر رہا ہے۔ ہر محاذ پر چیلنجز بڑھ رہے ہیں۔ معاشرے میں امیر اور غریب کے درمیان خلیج بڑھتی جا رہی ہے۔ ملک معاشی طور پر پیچھے جارہاہے۔ سرحدوں پر کشیدگی ہے اور سماج میں تعصب بڑھ رہا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.