ذرائع:
حیدرآباد:تلنگانہ میں سردی بتدریج بڑہتی جارہی ہے۔ اب تک ہونے والی بارشوں سے سردی میں کمی واقع ہوئی تھی،لیکن پھرسے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ رات کے علاوہ دن کے اوقات میں بھی درجہ حرارت میں کمی آرہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ اگلے تین دنوں میں سردی مزید اضافہ ہوسکتاہے۔ سردی میں اضافے کی وجہ سے معمر افرادکومختلف دشواریوں کاسامناکرناپڑرہاہے۔خاص طورپر شمالی تلنگانہ میں موس
کافی سرد ہے۔
عادل آباد، ورنگل اور کریم نگر کے مشترکہ اضلاع میں درجہ حرارت کم ہو رہا ہے۔ اتوار کو کئی مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ عادل آباد ضلع کے نیراڈی گونڈہ میں کم سے کم درجہ حرارت 12.3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ نرمل ضلع کے پیمبی میں درجہ حرارت 13.1 ڈگری، سدی پیٹ ضلع کے کونڈاپاکا میں 13.5، جگتیال ضلع کے ملاپور میں 13.6، منچریال ضلع کے جنارم میں 13.9 اور پداپلی ضلع کے منتھنی میں 13.9 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔