نئی دہلی، 04 جون (یو این آئی) مکمل طور پر مقامی کووڈ-19 ویکسین 'کوربیویکس' کو بالغوں میں کووڈ-19 کی تیسری ویکسین کے طور پر استعمال کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے - یہ ایک اضافی ویکسین ہے۔
کاربیویکس بنانے والی کمپنی بائیولوجیکل ای لمیٹڈ نے ہفتہ کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) نے 'کوربیویکس' کو ’کوویکسین‘ اور کووشیلڈ ٹیکے کے تیسرے ٹیکے بوسٹر ڈوز کے طور پر لگانے کی اجازت
دے دی ہے۔
'کوربیویکس ویکسین 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کو تیسری ویکسین کے طور پر دی جا سکتی ہے۔
یہ ویکسین دوسری ویکسین لینے کے چھ ماہ بعد لی جا سکتی ہے۔
کمپنی کی منیجنگ ڈائریکٹر ماہیما داتالا نے کہا کہ کوربیویکس ویکسین عالمی معیارات پر تیار کی گئی ہے اور تمام حفاظتی معیارات پر پورا اترتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیسری ویکسین کے طور پر کوربیویکس ویکسین کا تجربہ 18 سے 80 سال کی عمر کے افراد پر کیا گیا ہے۔