the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ذرائع:

بنگلورو:کرناٹک چیف منسٹر سدرامیا نے کہاکہ اگر آپ ادھرم غیر انسانی کام کرتے ہیں اور ڈرامائی عبادت کرتے ہیں تو بھگوان اس عبادت کو قبول نہیں کرتا۔ سدارامیا نے کہا کہ سری رام کا آئیڈیل ایساہوناچاہئے کہ وہ مخلوق کو انسانیت کی بنیاد پرمساوی طورپرمحبت کرے۔
چیف منسٹرہیرنڈہلی گاوں میں ہیرنداہلی سری رام مندر ٹرسٹ کی جانب سے تعمیر کردہ رام سیتا لکشمنا مندر اور 33 فٹ اونچا انجینائی سوامی کی مورتی، جسے ہیرنداہلی سری رام مندر ٹرسٹ نے بنوایا تھا، کی پرتشٹھاپروگرام کا افتتاح کیا اور بعد میں مہاکمبھ ابھیشیک میں شرکت کی۔ 
اس موقع پرانہوں نے کہاکہ وہ مذہب بیزارنہیں ہے-سدرامیا نے کہاکہ انہوں اپنےگاوں رام مندر تعمیرکروایاہے۔اور ریاست کے ہرگاوں  میں رام کے مندر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی اپنے عقیدے کے مطابق رام کی پوجا کرتا ہے، مندر بناتا ہے اور اس کی پوجا کرتا ہے۔
کوئی مذہب نہیں کہتا کہ ذات پات کی بنیاد پر انسان سے



نفرت کی جائے۔ سری رام ملنسار تھے۔انہوں نے کہاکہ سری رام، لکشمن، سیتا، ہنوماں کو الگ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ سب ایک ہی خاندان کے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ معروف کنڑاشاعرکویمپو نے تمام نسلوں کے لئے امن کا باغ بننے کی خواہش سری رام کی شخصیت میں مضمر ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ رامائن اور مہابھارت کا پیغام ہے کہ انسان کو انسان سے نفرت نہیں کرنی چاہیے۔
والمیکی، جوپچھڑی ذات برادری سے تعلق رکھتے تھے، نے رامائن لکھی اور دنیا کو دی۔ بسونا نے کہا کہ بھگوان ہماری روح اور جسم میں موجود ہے۔ انہوں نے صحیفوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انسان نے یہ پیغام دیا ہے کہ صحت ہزارنعمت ہے۔
سدرامیا نے کہاکہ سری رام کسی کی ذاتی ملکیت نہیں ہے۔ 
اس موقع بیراتی سریش، ایشور کھنڈرے، کمیشن کے وائس چیئرمین راجو گوڑا، چیف منسٹر کے پولیٹیکل سکریٹری گووند راجو، ایم ایل اے منجولا اروند لمباولی، سابق وزراء ایچ ایم ریونا، اروند لمباولی اور کئی اہم شخصیتیں موجود تھیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.