: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی نے تیقن دیا کہ تلنگانہ میں وقف جائیدادوں کا تحفظ کرتے ہوئے انہیں ترقی دی جائے گی۔ اس سلسلہ میں ریاستی وقف بورڈ کے ذمہ داروں کو انہوں نے مشورہ دیا کہ وہ وقف جائیدادوں کے تحفظ اور ترقی کے لئے مسائل اور ان کے حل پر مشتمل تفصیلات تحریری طور پر روانہ کریں تاکہ وہ مختلف محکمہ جات کے ساتھ مشترکہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے وقف جائیدادوں کے مسائل کو حل کرسکیں۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی سے اتوار کو تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کے نو منتخبہ صدر نشین جناب سید عظمت اللہ حسینی اور بورڈ کے ارکان نے مشیر اقلیتی بہبود جنا ب محمد علی شبیر کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس ملاقات میں چیف
منسٹر سے وقف جائیدادوں کے تحفظ وترقی کے لئے نمائندگی کرنے پر انہوں نے کہا کہ اس کا ٹھوس حل نکالنے کے لئے انہیں تحریری طورپر مسائل اور ان کے حل پر تفصیلات روانہ کی جائیں۔ اس ملاقات میں بورڈ کے ارکان مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری، مولانا ابو الفتح سید بندگی بادشاہ قادری، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آغا، جناب ملک معتصم خان، جناب ذاکر حسین جاوید ایڈوکیٹ، محترمہ عائشہ مسرت خانم کے علاوہ دفتر چیف منسٹر کے عہدیدارشاہنواز قاسم آئی پی ایس،سی ای او وقف بورڈ خواجہ معین الدین،جماعت اسلامی کے جناب محمد اظہر الدین، کانگریس کے اقلیتی قائد سمیر ولی اللہ اور مولانا سید قطب الدین حسینی صابری بھی موجود تھے۔